ماڈل ایان علی کو کراچی منتقل کرنے کیلئے سندھ حکومت کا وفاق سے رابطہ

سینٹرل جیل کراچی میں ایان علی کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، ذرائع

ایان علی کو لاکھوں ڈالر بیرون ملک اسمگل کرتے ہوئے اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ فوٹو : فائل

سندھ حکومت نے بیرون ملک رقم اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ماڈل ایان علی کو کراچی منتقل کرنے کے لئے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔


سندھ حکومت کی جانب سے وفاق کو بھیجے گئے مراسلے میں موقف کیا گیا ہے کہ ایان علی پرجن 26 افراد کی رقوم غیر قانونی طور پر منتقل کرنے کا الزام ہے ان میں سےاکثر کا تعلق کراچی سے ہے، اس لئے ملزمہ کو کراچی منتقل کیا جائے تاکہ تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جاسکے۔ دوسری جانب کراچی سینٹرل جیل انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایان علی کی منتقلی کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اے ایس ایف حکام نے 5 لاکھ ڈالر بیرون ملک رقم اسمگل کرتے ہوئے کراچی سے تعلق رکھنے والی ماڈل ایان علی کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے حراست میں لیا تھا۔
Load Next Story