عزیربلوچ کو دبئی سےلانے والی ٹیم نامراد ہوکر خالی ہاتھ ہی لوٹ آئی

عزیر بلوچ کی حوالگی کا معاملہ آئندہ ماہ تک موخر ہونے کے بعد ٹیم وطن واپس آئی، پولیس حکام


ویب ڈیسک March 24, 2015
عزیر بلوچ کو دبئی حکام نے جعلی دستاویزات متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے پر گزشتہ برس حراست میں لیا تھا فوٹو: فائل

لیاری گینگ وار کے مرکزی ملزم عزیر بلوچ کو دبئی سے واپس لانے والی پولیس کی ٹیم نامراد ہوکر خالی ہاتھ ہی وطن واپس لوٹ آئی ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نوید خواجہ کی سربراہی میں ایس ایس پی سی آئی ڈی عثمان باجوہ اور ڈی ایس پی کھارادر زاہد حسین پر مشتمل 3 رکنی ٹیم عزیر بلوچ کی حوالگی کے لئے دبئی گئی تھی تاہم عزیر بلوچ کی حوالگی کا معاملہ آئندہ ماہ تک موخر ہونے کے بعد ٹیم وطن واپس آگئی۔

واضح رہے کہ عزیر بلوچ کو دبئی حکام نے جعلی دستاویزات متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے پر گزشتہ برس حراست میں لیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں