فیصل آباد میں سنی اتحاد کونسل کا علماء کی گرفتاری کیخلاف احتجاج اور مظاہرہ
زبردستی دکانیں اور بازار بند کرانے پر مظاہرین اور دکانداروں میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔
سنی اتحاد کونسل کے کارکنوں نے چیرمین صاحبزادہ حامد رضا کے خلاف ایف آئی آر اور 26 علمائے کرام کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد میں سنی اتحاد کونسل کے کارکنوں کی جانب سے نڑ والا چوک، جھنگ بازار اور آٹھ چوک اور چوک گھنٹہ گھر میں صبح سے ہی احتجاج جاری ہے، مشتعل افراد نے دکانیں اور بازار زبر دستی بند کرانے کی کوشش کی تو اس پر دکانداروں نے بھی شدید احتجاج کیا، بعض جگہوں پر سنی اتحاد کونسل کے کارکن اور تاجر آپس میں گھتم گھتا بھی ہوئے۔
سنی اتحاد کونسل کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران 26 علما کو لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت گرفتار کیا جا چکا ہے جب کہ چیرمین حامد رضا کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی گئی ہیں جو سراسر زیادتی ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x2kgihz_protest-in-faisalabad_news