جرمنی کا مسافر طیارہ گر کر تباہ عملے کے 6 ارکان سمیت 150 افراد ہلاک

طیارہ بارسلونا سےجرمنی کے شہرڈیسل دارف جارہا تھا کہ فرانس کےجنوبی حصےمیں واقع پہاڑی سلسلے میں گرکرتباہ ہوگیا،حکام


ویب ڈیسک March 24, 2015
علاقہ برف پوش پہاڑوں کےدرمیان ہونےکی وجہ سےگاڑیوں کاجانا ممکن نہیں اس لیے ہیلی کاپٹر کےذریعےریسکیوآپریشن جارہی ہے،حکام فوٹو: فائل

BUENOS AIRES: فرانس میں جرمنی کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں عملے کے 6 ارکان سمیت 150 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جرمنی کی نجی فضائی کمپنی ''جرمن ونگز'' کا مسافر طیارہ بارسلونا سے جرمنی کے شہر ڈیسل دارف جارہا تھا کہ فرانس کے جنوبی حصے میں واقع پہاڑی سلسلے میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں عملے کے 6 ارکان سمیت 150 مسافر ہلاک ہوگئے،طیارے کا ملبہ فرانس کے جنوبی علاقے میں ایک گاؤں کے قریب سے مل گیا ہے۔

دوسری جانب فرانس کے صدر فرانسسز اولاندو نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طیارے میں سوار مسافروں کا تعلق فرانس، اسپین، جرمنی اور ترکی سے ہے جب کہ فرانسیسی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں تاہم علاقہ برف پوش پہاڑوں کےدرمیان ہے جس کے باعث وہاں گاڑیوں کا جانا ممکن نہیں اس لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیوآپریشن جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |