جعلی ڈگریاں دہری شہریت الیکشن کمیشن بے شک کارروائی کرے ڈپٹی اسپیکر

ریکارڈالیکشن کمیشن کے پاس ہے،ارکان سے نئے حلف کی ضرورت نہیں،محاذآرائی کاتاثردرست نہیں، فیصل کنڈی


Malik Manzoor Ahmed October 08, 2012
الیکشن کمیشن دستور کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کرتا ہے، ایکسپریس سے گفتگو. فوٹو: فائل

موجودہ ارکانِ پارلیمنٹ سے نیاحلف لینے کی کوئی ضرورت نہیںہے،ہرکام پارلیمنٹ پرڈال دینامناسب نہیںہے،الیکشن کمیشن آف پاکستان اورقومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے درمیان محاذآرائی کاتاثردرست نہیںہے۔

یہ بات ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے اتوارکو ''ایکسپریس'' کیساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ ارکانِ پارلیمنٹ کاساراریکارڈپہلے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس موجودہے، الیکشن کمیشن نے اِس ریکارڈکی بنیاد پراگرکوئی کارروائی کرنی ہے توبیشک کرے۔

انھوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن دستورکے مطابق ارکانِ پارلیمنٹ کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کرتاہے، دہری شہریت کامعاملہ ہویاجعلی ڈگری کے مقدمات،اِس بارے میںمعلومات الیکشن کمیشن کے پاس موجودہیں۔ انھوں نے ایک سوال کے جواب میںکہاکہ جہاں تک دہری شہریت کے حوالے سے ارکانِ پارلیمنٹ سے نیاحلف لینے کامعاملہ ہے توارکانِ پارلیمنٹ سے نیا حلف لینے کی ضرورت نہیںہے۔ انھوں نے کہاکہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ پرہرکام نہ ڈالاجائے، ہم اپناکام دستورکے مطابق ٹھیک کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |