کسی کوسندھ یاپنجاب کارڈکھیلنے کی اجازت نہیں دینگےسنی تحریک

الیکشن میںبھرپورحصہ لینے کااعلان،بلدیاتی نظام اچھاہے توباقی پاکستان میںکیوںنہیں ؟


Numainda Express October 08, 2012
گستاخانہ فلم قابل مذمت،ثروت اعجاز،شکیل قادری ودیگرکاآزادپاکستان کانفرنس سے خطاب۔ فوٹو: محمد نعمان ایکسپریس/فائل

WASHINGTON: پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجازقادری نے آئندہ الیکشن میںبھرپورحصہ لینے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ اب کسی بھی سیاسی جماعت کوسندھ یاپنجاب کارڈکھیلنے کی اجازت نہیںدیں گے۔

پورے پا کستان سے ایک پلیٹ فارم سے ایک پرچم تلے الیکشن میںحصہ لیںگے قوم کوموروثی سیاستدانوں سے نجات دلانی ہوگی ،اقوام متحدہ ،اوآئی سی اورانسانی حقوق کی تنظیمیںمسلمانوں کو چندشرپسندیہودونصاری کی شرانگیزی سے تحفظ دلانے میںیکسر ناکام رہیں ہیں،حکومت فوری طورپر مسلم ممالک کا سربراہی اجلاس اسلام آباد میں طلب کرے بلوچستان سے احساس محرومی ختم نہ کیاگیاتوہمیںدوسرابنگال دیکھنا پڑے گا،لیاقت باغ راولپنڈی میں''آزادپا کستان کانفرنس''سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے حکم پرمہنگائی کاسونامی لایا جارہا بیرونی مداخلت سے ملک و قوم یرغمال بنایاجارہا ہے۔

ریمنڈ ڈیوس جیسے قاتلوںکوڈالروںکے بدلے رہا کروا دیا جاتا ہے نام نہاداسکالروں سے توغلام احمد بلور اچھا ہے جوناموس رسالتؐ کیلیے کچھ کرنے کا ارادہ تو رکھتا ہے، انھوں نے کہاکہ بلدیاتی نظام اچھا ہے توباقی پاکستان میںکیوں نہیں نافذ کیا جاتا؟ چیف جسٹس آف پا کستان نے جس طرح دہری شہریت کا فیصلہ کیااسی طر ح جن لوگوں نے قرضے معاف کرائے ہیں ان کو آئندہ الیکشن کے لیے نا اہل قراردیاجائے،انھوں نے کہا کہ اسلام نے ہمیشہ تمام مذاہب کوان کی جان ،مال، عزت اور ان کی تہذیب وثقافت کے تحفظ کی ضمانت دی ہے آزادی رائے کابہانہ بناکریہود ونصاریٰ مسلمانوںکے ایمانی جذبات سے کھیل رہے ہیں۔

عالمی برادری جواب دے امریکا میں بنائی گی گستاخانہ فلم کی عالمی سطح پرمذمت کیوںنہیںکی گی؟انھوں نے گستاخانہ خاکوں کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کوچاہیے کہ ایساکرنے والوںکیلیے فوری قانون سازی کرے مسلمانوں کے ایمانی جذبات کے تحفظ کی ضمانت نہ دی گی تو دنیا کے امن کی بھی کو ئی ضمانت نہیں دی جاسکتی انھوں نے 21ستمبرکو یوم عشق رسولؐؐکے موقع پرہونے والی شرپسندی کی شدید الفاظ میںمذمت کرتے ہیںانھوں نے کہاکہ 17 اکتوبر کوانشاء اللہ لاہور میںگستاخانہ فلم کیخلاف بھرپوراورپر امن لاکھوں عاشقان رسولؐؐاحتجاج کرینگے، آئندہ انتخابات میں قوم کسی پیپلز پارٹی ،ن لیگ،ق لیگ،کسی سونامی کے دھوکے میں نہیں آئیگی بلوچستان کے مسئلہ پرسیاسی دوکانداری چمکانے والوںکوآنیوالی نسل اور وقت کی تیزدھارکبھی معاف نہیںکریگی۔

پوری قوم محب وطن بلوچ عوام کیساتھ کھڑی ہے انھوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے، سنی تحریک اسٹیبلشمنٹ،فوج اورخفیہ کندھوں پر سوار ہو کر اسمبلیوں میں نہیں جانا چاہتی پا کستان کانفرنس سے علماء ومشائخ پا کستا ن سنی تحریک کے مرکزی رہنما شاہد غوری،شکیل قادری، مدنی بلوچ ،حاجی گلزاراعوان،مفتی حنیف قریشی،علامہ عزیز الدین کوکب ،علامہ اشفاق احمد صابری، علامہ فتح محمد علوی ، پروفیسر ڈاکٹرظفر اقبال وغیرہ نے بھی خطاب کیا اس موقع پر راولپنڈی پولیس نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں