لاپتہ افرادپارلیمانی کمیٹی6ماہ بعدبھی سفارشات فائنل نہ کرسکی

سفارشات تیارہیں،بعض حکومتی حلقے ان کے اعلان میںتاخیرکی وجہ ہیں،پارلیمانی ذرائع


Naveed Akber October 08, 2012
سفارشات تیارہیں،بعض حکومتی حلقے ان کے اعلان میںتاخیرکی وجہ ہیں،پارلیمانی ذرائع. فوٹو : فائل

سینیٹرمیاں رضا ربانی کی سربراہی میں قومی سلامتی کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی گزشتہ 6 ماہ سے زائدعرصے میں لاپتہ افرادکے حوالے سے اپنی سفارشات کوحتمی شکل نہیں دے سکی ہے۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق اگرچہ اس مسئلے پرپارلیمانی کمیٹی کے بہت سے اجلاس ہوچکے ہیں اور وزارت داخلہ،خارجہ،دفاع اور دیگر متعلقہ حکومتی اداروں کی طرف سے بریفنگ کے بعدارکان کی مشاورت سے سفارشات کا مسودہ بھی تیارکیاجاچکاہے لیکن بعض وجوہات کی بناپران سفارشات کااعلان نہیںکیاجارہا۔ ذرائع کے مطابق سفارشات میں تاخیرکی وجہ حکومت کے اندر بعض حلقے ہیں۔

اگرچہ رضاربانی لاپتہ افرادکے معاملہ پرہونے والے اجلاسوںکے بعدمیڈیاسے گفتگومیں بارہاکہہ چکے ہیںکہ سفارشات کاجلد اعلان کردیا جائیگالیکن اب تک یہ سامنے نہیں لائی جاسکی ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی میں افراسیاب خٹک، قمر زمان کائرہ، آفتاب شیرپائو، مہتاب عباسی، مولانا فضل الرحمن، منیرخان اورکزئی،ندیم افضل گوندل،حیدرعباس،میرحاصل خان بزنجو،اسرار اﷲ زہری، مشاہد حسین سید اورسینٹ میں قائدحزب اختلاف اسحاق ڈار شامل ہیں۔کمیٹی کے تمام اجلاس ان کیمرا ہوتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |