65فٹ بلند پل کے جنگلے پر سائیکل چلانے والا نوجوان

مظاہرے کے دوران اسے کوئی تحفظ حاصل نہیں تھا یعنی کے اس کی کمر کے ساتھ کوئی رسی وغیرہ نہیں باندھی گئی تھی

ویٹوریوبروموٹی نے شو کے دوران کئی مرتبہ ہاتھ چھوڑ کر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کی اور ریلنگ کے ختم ہونے پر بحفاظت سائیکل سمیت نیچے اترآیا۔ فوٹو : فائل

دنیا کا باصلاحیت ترین شخص کا اعزاز حاصل کرنا ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے اور اس کے لیے اکثر لوگ جان کی بازی لگانے سے بھی گریز نہیں کرتے حال ہی میں اٹلی ہونے والے ایک ٹیلنٹ شو کے دوران ویٹوریوبروموٹی نے 65 فٹ کی بلندی پر لگی ایک آہنی ریلنگ پر سائیکل چلا کر خود کو دنیا کا باصلاحیت شخص ثابت کرنے میں کامیاب ہوگیا ۔


اطالوی میڈیا کے مطابق ویٹوریوبروموٹی نے شو کے دوران 65 فٹ بلندپل کی ریلنگ پر سائیکل چلانے کے لیے پہلے سائیکل پر سوار ہوکر ریلنگ پر چھلانگ لگائی اور پھر کچھ دیر وہاں سائکلنگ کرتا رہا اس مظاہرے کے دوران اسے کوئی تحفظ حاصل نہیں تھا یعنی کے اس کی کمر کے ساتھ کوئی رسی وغیرہ نہیں باندھی گئی تھی اور نہ ہی پل کے نیچے کوئی جال لگایا گیا تھا ۔ویٹوریوبروموٹی نے شو کے دوران کئی مرتبہ ہاتھ چھوڑ کر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کی اور ریلنگ کے ختم ہونے پر بحفاظت سائیکل سمیت نیچے اترآیا۔
Load Next Story