پاکستان اسٹیل کیلیے آسٹریلیا سے 55 ہزار ٹن کوئلہ درآمد
اسٹیل مل میں آئرن اوور کا ذخیرہ1لاکھ ٹن جبکہ میٹا لرجیکل کوئلے کا ذخیرہ2لاکھ ٹن تک پہنچ گیا ہے, ذرائع
پاکستان اسٹیل ملز ( پی ایس ایم) کیلیے55ہزار ٹن میٹا لرجیکل کوئلہ لے کر 1جہاز پی ایس ایم جیٹی پہنچ گیا ہے۔
ذرائع پاکستان اسٹیل مل کے مطابق ایم وی ٹرانس پیسیفک نامی جہاز آسٹریلیا سے 55ہزار ٹن میٹالر جیکل کوئلہ لے کر پہنچا ہے جو گزشتہ روز اسٹیل مل کی جیٹی پر لنگر انداز ہوگیا ہے، اس وقت اسٹیل مل میں آئرن اوور کا ذخیرہ1لاکھ ٹن جبکہ میٹا لرجیکل کوئلے کا ذخیرہ2لاکھ ٹن تک پہنچ گیا ہے، خام مال کی مسلسل درآمد کے باعث اسٹیل مل میں پیداواری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور ادارے کیلیے پیداواری اہداف کا حصول آسان ہوسکے گا۔