رینجرز نے مشرف کی رہائش گاہ کے اطراف سے کنٹینرز اور دیگر رکاوٹیں ہٹادیں

رکاوٹیں ہٹانے کا عمل رینجرز کی جانب سے کیا گیا ہے اور اس میں پولیس کا کوئی کردار نہیں ہے،ایس ایچ او کلفٹن


Staff Reporter March 25, 2015
رکاوٹیں ہٹانے کا عمل رینجرز کی جانب سے کیا گیا ہے اور اس میں پولیس کا کوئی کردار نہیں ہے،ایس ایچ او کلفٹن۔ فوٹو : فائل

رینجرز نے سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کی رہائش گاہ کے اطراف میں رکھے گئے کنٹینرز اور دیگر رکاوٹوں کو ہٹا کر سڑک کو عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی جانب سے شہر بھر میں بیریئرز اور رکاوٹیں ہٹانے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد رینجرز کی نفری نے کلفٹن کے علاقے زمزمہ اسٹریٹ کے قریب رہائش پذیر سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کی رہائش گاہ کے باہر اور اطراف میں لگائی گئی رکاوٹیں جس میں کنٹینرز اور کنکریٹ کے بلاکس شامل تھے انھیں ہٹا کر سڑک کو عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ۔

اس حوالے ایس ایچ او کلفٹن سب انسپکٹر غزالہ کا کہنا تھا کہ رکاوٹیں ہٹانے کا عمل رینجرز کی جانب سے کیا گیا ہے اور اس میں پولیس کا کوئی کردار نہیں ہے اور نہ ہی پولیس کے پاس اتنے اخیتارات ہیں کہ وہ اعلیٰ شخصیات کے رہائش گاہوں کے باہر لگے ہوئے بیریئرز اور رکاوٹوں کو ہٹا سکیں تاہم سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کچھ رکاوٹیں ان کی بنگلے کے قریب موجود ہیں جبکہ مکمل طور پر بند کی گئی سڑک کو عام ٹریفک اور لوگوں کی لیے کھول دیا گیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں