خیر پور کے قریب مسافر بس اور ٹرک میں تصادم سے 14افراد جاں بحق متعدد زخمی

حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں، پولیس


ویب ڈیسک March 25, 2015
5 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے، اسپتال زرائع۔ فوٹو : فائل

انڈس ہائی وے پر سٹھارجا کے مقام پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جب کہ 15 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد سے کراچی آنے والی مسافر بس انڈس ہائی وے پر خیرپور کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکراگئی، حادثے کے نتیجے میں بس کو شدید نقصان پہنچا جبکہ ٹرک کا اگلا حصہ تباہ ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے زخمیوں کو گمبٹ اور خیر پورکے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جب کہ 12 زخمی ہوئے، زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویش ناک ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں بھی خیر پور ہی میں مسافر بس کو پیش آنے والے واقعے میں 58 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔