لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک 2 گرفتار

ڈیفنس کے بلاک بی میں 4 ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کے بعد فرار ہورہے تھے کہ ان کا سامنا پولیس سے ہوگیا


ویب ڈیسک March 25, 2015
ڈاکوؤں کے قبضے سے مسروقہ نقدی، طلائی زیورات، گاڑیوں کے ٹریکر جام کرنے والی ڈیوائس اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، پولیس فوٹو: فائل

MOSCOW: ڈیفنس کے بلاک 'بی' میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک جب کہ 2 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس کے بلاک 'بی' میں 4 ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کے بعد فرار ہورہے تھے کہ ان کا سامنا پولیس سے ہوگیا، پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں 2 ڈاکو ہلاک جب کہ 2 گرفتار کرلئے گئے۔

پولسی کا کہنا ہے کہ ہلاک اور گرفتار ہونے والے ڈاکو اسٹریٹ کرائمز، ڈکیتی اور کار چوری کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں اور ان کے قبضے سے مسروقہ نقدی، طلائی زیورات، گاڑیوں کے ٹریکر جام کرنے والی ڈیوائس اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔