پیپلز پارٹی نے کنٹونمنٹ بورڈز میں غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات کو چیلنج کردیا

سیاسی جماعتوں کو کنٹونمنٹ علاقوں کے بلدیاتی انتخابات سے روکنا انتخابی قوانین اور بنیادی حقوق کے منافی ہے، درخواست


ویب ڈیسک March 25, 2015
کنٹونمنٹ آرڈیننس 2002 کی شق 61 آئین کے خلاف ہے لہذا اسے غیر آئینی قرار دیا جائے، عدالت سے درخواست فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی نے کنٹونمنٹ علاقوں میں غیر جماعتی بنیاد پر بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجا پرویز اشرف نے بیرسٹر اعتزاز احسن کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں وفاق اور الیکشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ جمہوری دور میں ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کا انتخابی عمل میں حصہ لینا ضروری ہے، سیاسی جماعتیں وفاقی، صوبائی اور بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کی اہل ہیں، کنٹونمنٹ علاقے نو گو ایریاز نہیں اس لئے سیاسی جماعتوں کو کنٹونمنٹ علاقوں کے بلدیاتی انتخابات سے روکنا انتخابی قوانین اور بنیادی حقوق کے منافی ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کنٹونمنٹ آرڈیننس 2002 کی شق 61 آئین کے خلاف ہے لہذا اسے غیر آئینی قرار دیا جائے جب کہ عدالت الیکشن کمیشن کو کنٹونمنٹ علاقوں میں غیر جماعتی بنیادوں پر الیکشن کرانے سے روکتے ہوئے انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کا حکم دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔