خیبر ایجنسی میں پاک فضائیہ کی بمباری سے 30 دہشت گرد ہلاک

مارے جانے دہشت گردوں میں کالعدم لشکر اسلام کے ترجمان صلاح الدین ایوبی بھی شامل ہے، سیکیورٹی ذرائع


ویب ڈیسک March 25, 2015
پاک فضائیہ کی کارروائی میں دہشت گردوں کے اسلحہ و بارود کے 2 ذخیرے بھی تباہ ہوئے۔ فوٹو: فائل

پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی وادی تیراہ میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں 30 دہشت گرد ہلاک جب کہ اسلحے کے 2 ذخیرے بھی تباہ ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں بمباری کی جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک جب کہ فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے اسلحہ و بارود کے 2 ذخیرے بھی تباہ ہوئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مارے جانے دہشت گردوں میں کالعدم لشکر اسلام کے ترجمان صلاح الدین ایوبی بھی شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔