نائن زیرو سے گرفتار 5 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع

گرفتار ملزمان پر قتل، اقدام قتل، پولیس مقابلے، راکٹر لانچر حملے اور اغوا برائے تاوان کے مقدمات درج ہیں، رینجرز حکام


ویب ڈیسک March 25, 2015
پانچوں ملزمان کو 11 مارچ کو نائن زیرو پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا. فوٹو: پی پی آئی

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نائن زیرو سے گرفتار 5 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے متحدہ قومی مومنٹ کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار 5 ملزمان محمد عابد، محمود، شکیل، عامر اور جاوید کو سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ رینجرز حکام کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ گرفتار ملزمان پر قتل، اقدام قتل، پولیس مقابلے، راکٹر لانچر حملے اور اغوا برائے تاوان کے مقدمات درج ہیں لہذا ان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے جس پر عدالت نے ملزمان کے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔

اس موقع پر ملزمانکے اہل خانہ بھی بڑی تعداد میں عدالت کے باہر موجود تھی تاہم کسی بھی شخص کو احاطہ عدالت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔

واضح رہے کہ رینجرز نے گزشتہ روز بھی عبید کے ٹو سمیت 8 ملزمان کوعدالت میں پیش کر کے ان کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع حاصل کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔