صولت مرزا کے وڈیو بیان کی ریکارڈنگ کی تحقیقات کے لئے قائم کمیٹی تحلیل

محکمہ داخلہ بلوچستان نے صولت مرزا کے ویڈیو بیان کی ریکارڈنگ کی تحقیقات کے لیے 4 رکنی کمیٹی قائم کی تھی

صولت مرزا نے اپنے وڈیو بیان میں ایم کیو ایم کی قیادت پر سنگین الزامات عائد کئے تھے فوٹو:فائل

صولت مرزا کے وڈیو بیان کی ریکارڈنگ کی تحقیقات کے لئے قائم کمیٹی کو تحلیل کردیا گیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان نے صولت مرزا کے ویڈیو بیان کی ریکارڈنگ کی تحقیقات کے لیے 4 رکنی کمیٹی قائم کی تھی، جس کے سربراہ آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان بشیر احمد بنگلزئی جب کہ دیگر 3 ارکان میں ڈی آئی جی جیل خانہ جات، ڈپٹی سیکرٹری داخلہ اور سپریٹنڈنٹ مچھ جیل تھے۔ کمیٹی کا دائرہ کار یہ پتہ لگانا تھا کہ صولت مرزا کی ریکارڈنگ مچھ جیل میں ہوئی یا نہیں، تاہم اب یہ کمیٹی تحلیل کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ صولت مرزا کا وڈیو بیان ان کی پھانسی سے صرف 6 گھنٹے قبل سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے ایم کیو ایم کی قیادت پر سنگین الزامات عائد کئے تھے۔
Load Next Story