یوحنا آباد میں 2 افرد کو زندہ جلانے اور ہنگامہ آرائی میں ملوث 116 ملزمان گرفتار

8 ملزمان کو 2 افراد کو زندہ جلانے اور 108 کو ہنگامہ آرائی میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا


ویب ڈیسک March 25, 2015
گرفتار ملزمان میں سے زیادہ تر مقامی ہیں جب کہ مزید شرپسندوں کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس فوٹو: اے ایف پی/ فائل

MULTAN: پولیس نے یوحنا آباد میں 2 افراد کو زندہ جلانے اور ہنگامہ آرائی میں ملوث 116 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کی جانب سے سانحہ یوحنا آباد کے بعد 2 افراد کو زندہ جلانے اور ہنگامہ آرائی میں 300 سے زائد ملزمان کو ملوث قرار دیا گیا تھا اور ان کی شناخت کے لئے تصاویر اور فوٹیجز نادرا کو ارسال کی تھی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 زندہ افراد کو جلائے جانے کے واقعے میں ملوث 34 ملزمان میں سے 8 جب کہ ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 108 افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں سے زیادہ تر مقامی ہیں جب کہ مزید شرپسندوں کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔