عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی بیساکھیوں سے کراچی پر قبضے کا خواب دیکھ رہے ہیں رابطہ کمیٹی

عمران خان کراچی پر قابض ہونا چاہتے ہیں لیکن ان کا شہر پر قبضے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، ڈاکٹر فاروق ستار


ویب ڈیسک March 25, 2015
عمران خان خود کو زمینی خدا سمجھ کر بلندوبانگ دعوے کررہے ہیں، رابطہ کمیٹی، فوٹو:فائل

KARACHI: ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کےبیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی بیساکھیوں سے کراچی پر قبضے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔

رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الطاف حسین کے لیے عمران خان کا دھمکی آمیز بیان قابل مذمت ہے، عمران خان کو الطاف حسین فوبیا ہوگیا ہے وہ خود کو زمینی خدا سمجھ کر بلندوبانگ دعوے کررہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان زمین پر خدائی دعوے نہ کریں، کس کا وقت آگیا ہے اور کس کا نہیں یہ صرف اللہ کی ذات ہی جانتی ہے، عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی بیساکھیوں سے کراچی پر قبضے کا خواب دیکھ رہے ہیں جب کہ وہ مسئلہ کشمیر سے بھاگنے کےبجائے اس پر کھل کر اپنا مؤقف بیان کریں۔

دوسری جانب ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ عمران خان کراچی پر قابض ہونا چاہتے ہیں لیکن شہر کے عوام ان کو شکست فاش دیں گے اور ان کا کراچی پر قبضے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے ایم کیوایم کے جلسوں میں آنے والوں کی توہین کی گئی،عمران خان کو بلی کی طرح خواب میں چھیچھڑے نظر آرہے ہیں جب کہ وہ ملک میں لال مسجد کا نظام لانا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے آزاد کشمیر میں ہونے والے جلسے کےدوران اپنی تقریر میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔