عمران خان کو خواب میں بھی الیکشن نظر آرہا ہے تاہم وہ اپنی اننگز کھیل چکے ہیں پرویزرشید

عمران خان پہلے اپنی جماعت کے انتخابات میں بد ترین دھاندلی کا جواب دیں، وفاقی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک March 25, 2015
عوام بھی جس چیز سے نجات چاہتے ہیں وہ عمران خان ہی ہیں، سینیٹر پرویز رشید، فوٹو:فائل

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہےکہ عمران خان کو خواب میں بھی اگلا الیکشن نظر آرہا ہے تاہم وہ یاد رکھیں کہ وہ اپنی اننگز کھیل چکے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان پہلے اپنی جماعت کے انتخابات میں بد ترین دھاندلی کا جواب دیں انہوں نے نوازشریف کے خلاف دھاندلی کے الزامات لگائے جو ثابت نہ ہوسکے جب کہ عمران خان کا جھوٹا چہرہ بے نقاب ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو خواب میں بھی الیکشن نظر آرہا ہے تاہم وہ یاد رکھیں کہ وہ اپنی اننگز کھیل چکے ہیں۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ کسی ایک بات پر قائم نہ رہنے والا لیڈر کہلانے کا حق نہیں رکھتا، دوسروں کو گو کرانے والے عمران اب خود گو ہوگئے ہیں جب کہ عوام بھی جس چیز سے نجات چاہتے ہیں وہ عمران خان ہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔