سیف اور کرینہ کی شادی 18 اکتوبر کو ہوگی بھارتی صدر پرناب مکھرجی مہمان خصوصی

شادی کی ایک تقریب بھارت میں اور دوسری لندن کے مہنگے ترین ہوٹل میں منعقد کی جائےگی۔

شادی کی ایک تقریب بھارت میں اور دوسری لندن کے مہنگے ترین ہوٹل میں منعقد کی جائےگی۔ فوٹو رائٹرز

سیف علی خان اور کرینہ کپورکی شادی کے مہمان خصوصی بھارتی صدر پرناب مکھرجی ہوں گے، شادی کی تاریخ 18 اکتوبر مقرر۔


سیف علی خان کی والدہ شرمیلا ٹیگور نے بھارتی صدر پرناب مکھر جی کو شادی میں شرکت کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے، بھارتی صدر 18 اکتوبر کو فیملی سمیت اس شادی میں شرکت کریں گے، شرمیلا ٹیگور نے بھی صدر پرناب مکھر جی کی شرکت کی تصدیق کردی ہے ۔

دونوں خاندانوں میں شادی کی تیاریاں تقریبا مکمل ہو چکی ہیں، شادی کی دو تقریبات ہوں گی ،ایک بھارت میں اور دوسری لندن کے مہنگے ترین ہوٹل میں منعقد کی جائےگی۔

Recommended Stories

Load Next Story