لندن میں ملالہ کو ستارہ شجاعت دینے کیلیے خصوصی تقریب
یہ اعزازپشاورمیں شہید ہونے والے بچوں کے نام کرتی ہوں، ملالہ یوسف زئی
نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کوبچوں کی تعلیم کیلیے خدمات کے اعتراف پرصدرپاکستان کی طرف سے ستارہ شجاعت سے نوازاگیاہے۔
اس ضمن میں لندن میں یوم پاکستان کی تقریب کے دوران ہائی کمشنر سیدابن عباس نے ملالہ کوستارہ شجاعت پیش کیا۔ تقریب میں برطانوی وزیرمکی مورگن بھی موجودتھیں۔اس موقع پرملالہ نے کہا کہ وہ یہ اعزازپشاورمیں شہید ہونیوالے بچوںکے نام کرتی ہیں، پاکستان میں دہشت گردی پرجلد قابوپالیاجائیگا۔انھوں نے خصوصی طورپراعتزازحسن کوان کی بہادری پرسلام پیش کیا اورایوارڈ دینے پرصدرمملکت ممنون حسین کاشکریہ بھی ادا کیا۔