وزیرداخلہ کاکراچی میں قیدیوں کی نادراسے تصدیق کاحکم

وزیر داخلہ نے نادراکو رینجرز اور سندھ حکومت سے مل کر تفصیلی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

وزیر داخلہ نے نادراکو رینجرز اور سندھ حکومت سے مل کر تفصیلی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ فوٹو: فائل

سندھ رینجرزکی طرف سے کراچی کی مختلف جیلوں میںقید مجرموں میں ردوبدل کے خدشات کے اظہارپر وزیرِداخلہ نے نادراکوایسے مشتبہ قیدیوں کے کوائف کی فوری تصدیق کاحکم دے دیا ہے۔


ذرائع نے بتایاکہ نادرا کی ابتدائی تحقیقات کے دوران 4ایسے قیدیوں کے بارے میں حیران کن انکشاف ہوا ہے کہ جن کے کوائف جیل ریکارڈسے مطابقت نہیں رکھتے۔

لہٰذا اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ اصل مجرموں کوجیلوں سے نکال کران کی جگہ بعض دوسرے لوگوں کو سزا پوری کرنے کیلیے بندکر دیا گیا ہو۔وزیر داخلہ نے نادراکو رینجرز اور سندھ حکومت سے مل کر تفصیلی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
Load Next Story