عمران فاروق قتل کیس میں صولت مرزا کا بیان ریکارڈ کرنے اسکا ٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم پاکستان آئیگی
حکومت برطانیہ نے وزارت داخلہ سے رابطہ کیا اور صولت مرزا کا بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت طلب کی ہے، ذرائع
پھانسی کے منتظر مجرم صولت مرزا کا عمران فاروق قتل کیس میں بیان ریکارڈ کرنے کے لیے برطانیہ سے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی 3 رکنی ٹیم خاتون آفیسر کی سربراہی میں 2 روز کے بعد پاکستان آئے گی۔
وفاقی وزارت داخلہ کے معتبر ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ حکومت برطانیہ نے وزارت داخلہ سے رابطہ کیا اور صولت مرزا کا بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت طلب کی جس پر برطانوی حکومت کو گرین سگنل دے دیا گیا ہے ۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کے تینوں افسران کی فہرست وزارت داخلہ کے حکام کو بھجوائی جا چکی ہے۔