دادو میں گاڑی پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق 2 زخمی

فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، مقامی ذرائع


ویب ڈیسک March 26, 2015
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ فوٹو: فائل

انڈس ہائی پر نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چانڈیو برادری کے 5افراد ٹیکسی میں پیشی کے لئے عدالت جا رہے تھے کہ انڈس ہائی وے پر مخدوم گھوٹ کے قریب نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ٹیکسی ڈرائیور سمیت 4 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طورپر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے تاہم دونوں کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے چانڈیو برادری کے 2 گروپوں کے درمیان دیرینہ تنازع چلا آرہا تھا اور یہ واقعہ بھی اسی تنازع کا شاخسانہ ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں