بھارت میں نوسر بازوں نے سرکاری بینک کو لاکھوں روپے کا چونا لگا ڈالا

نوسر بازوں نے قرض اسکیم کے تحت بینک سے جعلی سونے کے عوض لاکھوں روپے کا قرضہ وصول کیا


ویب ڈیسک March 26, 2015
دھوکے کی حقیقت سامنے آنے کے بعد بینک کے چند ملازمین سمیت 25 افراد کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ فوٹو: فائل

TOKYO: بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع بھدوہی میں نوسر بازوں نے سرکاری بینک سے نقلی سونے کے بدلے لاکھوں کا قرض وصول کر لیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 2012 میں بھارتی حکومت نے ''زراعت سونا لون'' کے نام سے قرض اسکیم شروع کی جس کے تحت لوگوں کو سرکاری بینک ''اسٹیٹ بینک آف انڈیا'' سے طلائی زیورات اور سکّوں کے عوض قرض دیا جاتا تھا تاہم اترپردیش کے ضلع بھدوہی میں بینک نے اس اسکیم کے تحت جعلی سونے کے عوض لاکھوں روپے کا قرض جاری کردیا جس کی حقیقت اس وقت سامنے آئی جب بینک میں نئے منیجر شیو شنکر اپادھیائے نے اپنا عہدہ سنبھالا، جب قرض لینے والے کئی صارفین نے ماہانہ قسط جمع نہیں کرائی تو بینک نے انہیں نوٹس بھیجنا شروع کیا جس کے جواب سے بینک حکام کو سونے کے معیار پر شک ہوا اور سونے کی دوبارہ جانچ کی گئی جس سے پتا چلا کہ قرض لینے کے لئے جمع کرائے گئے زیورات اور سکّے سب جعلی ہیں۔

دھوکے کی حقیقت سامنے آنے کے بعد اس کی تفتیش شروع کی گئی اور بینک کے چند ملازمین سمیت 25 افراد کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ درج کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کے خلاف کیس مقدمہ درج کیا گیا ہے ان میں بینک کے اس وقت کے فیلڈ افسر بھی شامل ہیں جب کہ سونے کی جانچ جس لیب میں کی گئی تھی اس کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |