اتنا بوڑھا نہیں ہوا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کروں بھارتی کپتان دھونی

اگلے ورلڈکپ تک کھیل جاری رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ ابھی کرنا ہے، مہندر سنگھ دھونی


ویب ڈیسک March 26, 2015
یمی فائنل میں ہماری شکست مایوس کن ہے،دھونی، فوٹو:فائل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرسنگھ دھونی کا کہنا ہےکہ اگلے ورلڈکپ تک کھیل جاری رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ ابھی کرنا ہے تاہم اتنا بوڑھا نہیں ہوا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کروں۔

سڈنی میں دوسرے سیمی فائنل میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مہندرسنگھ دھونی کا کہنا تھا کہ 329 ایک بڑا ہدف تھا جس کا تعاقب کرنے والی کوئی بھی ٹیم دباؤ میں ہوتی ہے جب کہ دوسری اننگز میں گیند ریورس سوئنگ ہونا بھی شروع ہوگئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی بولنگ لائن نےبہترین کھیل پیش کیا اور سیمی فائنل میں ہماری شکست مایوس کن ہے لیکن کھیل ہار جیت کا حصہ ہے۔

دھونی کا کہنا تھا کہ کھلاڑی میڈیا کی باتوں کا اثر نہیں لیتے جب کہ اگلے ورلڈکپ تک کھیل جاری رکھناہے یا نہیں اس کا فیصلہ ابھی کرنا ہے تاہم اتنا بوڑھا نہیں ہوا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کروں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا سے شکست کے بعد بھارت میں شائقین کرکٹ نے دلبرداشتہ ہوکر احتجاجی مظاہرے کیے اور کھلاڑیوں کی تصاویر بھی نذر آتش کیں جب کہ بھارتی ٹیم کے کپتان دھونی کی رہائش گاہ کے باہر سیکیورٹی خدشات کی بنا پر فوجی اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں