کراچی آپریشن کے تناظر میں ایم کیو ایم کا وفد آج وزیراعظم سے ملاقات کرے گا

ملاقات میں کراچی آپریشن سمیت شہر میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

ایم کیوایم کا وفد وزیراعظم کو تحفظات سے بھی آگاہ کرے گا، ذرائع، فوٹو:فائل

وزیراعظم نوازشریف سے آج ایم کیو ایم کا وفد ملاقات کرے گا جس میں کراچی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


ایکسپریس نیوز کےمطابق وزیراعظم نوازشریف سے آج متحدہ قومی موومنٹ کا وفد اسلام آباد میں ملاقات کرے گا، وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار اور خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر سینئر پارٹی رہنما شامل ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات سہ پہر تین بجے متوقع ہے جس میں کراچی آپریشن سمیت شہر میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جب کہ ایم کیوایم کا وفد وزیراعظم کو تحفظات سے بھی آگاہ کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نوازشریف نے کراچی کا دورہ کیا تھا اور اس موقع پر ایم کیوایم کی جانب سے وزیراعظم سے ملاقات کا وقت مانگا گیا تھا تاہم مصروفیات کےباعث وزیراعظم اور متحدہ کے وفد کی ملاقات نہیں ہو پائی تھی۔
Load Next Story