کوئٹہڈبل روڈ پر دھماکالڑکا جاں بحق 3 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی

پولیس اور ایف سی موقع پر پہنچ کر تمام علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔


ویب ڈیسک October 08, 2012
پولیس اور ایف سی موقع پر پہنچ کر تمام علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ فوٹو : فائل

ڈبل روڈ پربم دھماکے کے نتیجےمیں 12سال کا لڑکا جاں بحق جبکہ 3 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈبل روڈ پرموٹر سائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے رکشہ ،موٹرسائیکل مکمل طورپرتباہ ہوگئی اورآس پاس کی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے نتیجے میں 12 سال کا لڑکا بچہ جاں بحق جبکہ 3 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں 4 سے 5 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں