آصف زرداری کی تحریری یقین دہانی تک پیپلزپارٹی سے کوئی معاہدہ نہیں ہوگا الطاف حسین

وزیراعلیٰ سندھ سے مذاکرات صرف خانہ پری کے لیے ہوں گے، قائد ایم کیو ایم


ویب ڈیسک March 27, 2015
اصل مذاکرات تو پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری سے ہوں گے،الطاف حسین، فوٹو:فائل

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ آصف زرداری جب تک کوئی تحریری یقین دہانی نہیں کراتے تب تک پیپلزپارٹی سے کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ سندھ حکومت سے کوئی بھی معاہدے کے لیے وزیراعلیٰ سندھ سے مذاکرات صرف خانہ پری کے لیے ہوں گے کیونکہ ان سے معاہدہ کرکے سبق حاصل کرچکے ہیں۔

الطاف حسین نے کہا کہ اصل مذاکرات تو پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری سے ہوں گے اور وہ جب تک کوئی تحریری یقین دہانی نہیں کراتے تب تک کوئی پیپلزپارٹی سے کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں