وزیراعلیٰ سندھ کا خیرپورجلسے کے ورثاء کو 55 لاکھ روپے دینے کا اعلان

زخمیوں کو بھی فی کس 2 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ قائم علی شاہ

زخمیوں کو بھی فی کس 2 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ قائم علی شاہ ۔ فوٹو فائل

COLOMBO:
وزیراعلیٰ سندھ نے خیرپور کے جلسے میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 5،5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔


وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے خیرپور میں فائرنگ سے جاں بحق صحافی کے ورثا کو 10 لاکھ اور دیگر جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو فی کس 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو بھی فی کس 2 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

واضح رہے گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ کی صاحبزادی نفیسہ شاہ کے جلسے میں فائرنگ سے صحافی مشتاق علی سمیت چھ افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے تھے، جس کے بعد پولیس نےمختلف علاقوں ميں چھاپے مار کر 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story