آسٹریلیا کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر بھارتی ہوش کھو بیٹھے

ٹیم کی شکست نےپورے بھارت پرسکتہ طاری کردیا اور ورلڈ کپ سے قبل ہی ٹیم کو چیمپیئن قرار دینے والے اپنی ہی ٹیم پر برس پڑے۔


Sports Desk March 27, 2015
رانچی میں انتظامیہ نے دھونی کے گھر کی حفاظت کیلیے فوج کو طلب کرلیا، ماضی میں بھی برہم لوگ ان کے گھر پر پتھراؤ کرچکے ہیں۔ فوٹو: فائل

آسٹریلیا نے بھارت کو ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں 95 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی جہاں پر اس کا اتوار کو نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہوگا۔

فائنل فور تک ناقابل شکست رہنے کا اعزاز حاصل کرنے والی بھارتی ٹیم جمعرات کے مقابلے میں میزبان سائیڈ کے سامنے ریت کی دیوار کی طرح بیٹھ گئی، فتح کے لیے 329 رنز کے تعاقب میں جانے والی بھارتی ٹیم 233 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ٹیم کی شکست نے پورے بھارت پرسکتہ طاری کردیا اور ورلڈ کپ سے قبل ہی ٹیم کو چیمپہیئن قرار دینے والے اپنی ہی ٹیم پر برس پڑے۔ کپتان دھونی نے سب سے زیداہ 65، شیکھر دھون نے 45، اجنکیا راہنے نے 44 اور روہت شرما نے 34 رنز بنائے۔ اس سے پہلے آسٹریلیا نے 7 وکٹ پر 328 رنز بنائے، اسٹیون اسمتھ نے 105 اور آرون فنچ نے81 رنز اسکور کئے۔

دریں اثنا آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت میں شائقین نے شدید احتجاج کیا۔ لوگ سڑکوں پر نکل آئے، ٹیم کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ کھلاڑیوں کی تصاویر کو بھی آگ لگا دی۔ رانچی میں انتظامیہ نے دھونی کے گھر کی حفاظت کیلیے فوج کو طلب کرلیا، ماضی میں بھی برہم لوگ ان کے گھر پر پتھراؤ کرچکے ہیں۔ سیمی فائنل سے کچھ گھنٹے قبل ہیرو بنائے گئے کھلاڑی میچ ختم ہوتے ہی ولن کا روپ دھارگئے اور سابق کرکٹرز کے ساتھ بھارتی عوام نے دھونی الیون کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے دلوں کی بھڑاس بھی نکالی۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |