نیٹوافواج کے انخلاکے بعدافغانستان میں خانہ جنگی کا خطرہ ہےرپورٹ

افغانستان ایک تباہ کن سیاسی بحران کی جانب بڑھ رہا ہے اورخدشہ ہے کہ اس بحران کے باعث افغان حکومت بھی گرسکتی ہے, رپورٹ۔


ویب ڈیسک October 08, 2012
افغانستان ایک تباہ کن سیاسی بحران کی جانب بڑھ رہا ہے اورخدشہ ہے کہ اس بحران کے باعث افغان حکومت بھی گرسکتی ہے, رپورٹ۔ فوٹو اے ایف پی

افغانستان پر شائع ہونے والی ایک نئی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے 2014 میں نیٹو افواج کے انخلا کے بعد افغان حکومت ختم ہونے اور خانہ جنگی کا خطرہ ہے۔


انٹرنیشنل کرائسس گروپ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے افغان پولیس اور فوج ابھی پوری طرح سیکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالنے کے لئے تیار نہیں ۔


رپورٹ کے مطابق افغانستان ایک تباہ کن سیاسی بحران کی جانب بڑھ رہا ہے اور خدشہ ہے کہ اس بحران کے باعث افغان حکومت بھی گر سکتی ہے۔


افغان صدر کے نائب ترجمان حامد علمی کا کہنا ہے کہ اگر بین الاقوامی برادری مستقبل میں حمایت کے وعدے پورے کرتی ہے تو 2014میں نیٹو افواج کے انخلا سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں