چین نے انسانی دماغ سے چلنے والا ڈرون تیارکرلیا

اس ٹیکنالوجی کے ذریعے معذور افراد دماغ کےسگنلز کی مدد سے مشینیں با آسانی استعمال کر سکیں گے۔

اس ٹیکنالوجی کے ذریعے معذور افراد دماغ کےسگنلز کی مدد سے مشینیں با آسانی استعمال کر سکیں گے، فوٹو : ایکسپریس نیوز

چینی کمپیوٹر ماہرین نے ایسا ڈرون تیار کیا ہے جو کسی ریموٹ سے نہیں بلکہ انسانی دماغ سے چلتا ہے۔


ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ جدید ڈرون چلانے کے لیے کسی ریموٹ کی ضرورت نہیں بلکہ یہ دماغ سے دیئے گئے سگنل کی تشریح کرکے چلتا ہے۔ ماہرین کےمطابق ٹیکنالوجی کے میدان میں یہ کامیابی معذور لوگوں کے لیے معاون ثابت ہو گی۔ ان کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے معذور افراد دماغ کےسگنلز کی مدد سے مشینیں با آسانی استعمال کر سکیں گے۔
Load Next Story