منی لانڈرنگ کیس میں ایان علی کی رقم کے ملکیتی ثبوت مشکوک قرار

جب ملزمہ جیل میں ہے تو اس کے نام پر جاری ہونے والے اسٹام پیپر پر دستخط کس نے کئے، کسٹم حکام

ثبوتوں کی جانچ پڑتال کے لئے ماڈل کے پراپرٹی ڈیلر اور اسٹام پیپر فروخت کرنے والے کو شامل تفتیش کرلیا گیا ہے. فوٹو: فائل

ماڈل ایان علی منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور کسٹم حکام نے ماڈل سے ملنے والے 5 لاکھ ڈالر کی ملکیت کے ثبوت کو مشکوک قرار دے دیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ایان علی منی لانڈرنگ کیس میں چند روز قبل ماڈل کے وکیل نے کسٹم حکام کو رقم کی ملکیت کے ثبوت فراہم کئے تاہم اس حوالے سے ایان علی کے بیان حلفی کے بعد کسٹم حکام نے ثبوت کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب ملزمہ جیل میں ہے تو اس کے نام پر جاری ہونے والے اسٹامپ پیپر پر دستخط کس نے کئے جب کہ اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ بھی اس کی تصدیق نہیں کی لہٰذا تمام ثبوتوں کی جانچ پڑتال کے لئے ماڈل کے پراپرٹی ڈیلر اور اسٹامپ پیپر فروخت کرنے والے کو شامل تفتیش کرلیا گیا ہے، تفتیشی ٹیم آج پراپرٹی ڈیلر کا بیان ریکارڈ کرے گی۔

واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کو 14 مارچ کو غیر ملکی کرنسی بیرون ملک اسمگ کرنے کے الزام میں اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا جب کہ ان کی درخواست ضمانت بھی مسترد کی جاچکی ہے۔
Load Next Story