تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی جاوید نسیم کے خلاف نااہلی ریفرنس خارج

جاوید نسیم کے خلاف کوئی ریفرنس نہیں بنتا اس لئے اسے خارج کیا جاتا ہے، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن میں جاوید نسیم کے خلاف ریفرنس اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے بھجوایا گیا تھا۔ فوٹو: این این آئی/ فائل

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی جاوید نسیم کیخلاف نااہلی ریفرنس خارج کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی جانب سے اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا جاوید نسیم نے پارٹی کے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کی جس پر ان کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی ہے لہٰذا ان کی صوبائی اسمبلی کی رکنیت بھی معطل کی جائے، اسپیکر اسد قیصر نے خط کو ریفرنس کی صورت میں الیکشن کمیشن کو منظوری کے لئے بھجوایا۔

جاوید نسیم نے ریفرنس کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی جس کی چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں فل بینچ نے سماعت کی، دوران سماعت دونوں فریقین کے وکلا کی جانب سے دلائل دیئے گئے جنہیں سننے کے بعد فل بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ جاوید نسیم کے خلاف کوئی ریفرنس نہیں بنتا اس لئے اسے خارج کیا جاتا ہے۔
Load Next Story