وزیراعظم نے صولت مرزا کی پھانسی 30 روز کیلئے ملتوی کرنے کی درخواست کردی
وزیراعظم نواز شریف نے صدر ممنوں حسین سے صولت مرزا کی پھانسی پر عملدرآمد روکنے کی درخواست کی۔
KABUL/ISLAMABAD/KARACHI:
وزیراعظم نواز شریف نے سزائے موت کے منتظر صولت مرزا کی پھانسی 30 روز کے لئے ملتوی کرنے کی درخواست کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے صولت مرزا کی سزائے موت پر عمل درآمد 30 روز تک ملتوی کرنے کے لئے صدر ممنون حسین کو ایک درخواست ارسال کی ہے جس کے بعد اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ صدر کچھ دیر میں سمری پر دستخط کر دیں گے۔
واضح رہے کہ صولت مرزا کو 19 مارچ کو پھانسی دی جانی تھی تاہم وزارت داخلہ کی جانب سے مجرم کی 90 روز کے لئے موخر کر دی گئی جس کے بعد مچھ جیل حکام کی درخواست پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے انہیں یکم اپریل کو تختہ دار پر لٹکانے کے احکامات جاری کئے تھے۔