نائن زیرو سے گرفتار مزید 7 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

ملزمان سے تفتیش جاری ہے لہذا ان کے ریمانڈ میں توسیع کی جائے، پولیس کا عدالت میں بیان


ویب ڈیسک March 27, 2015
گزشتہ روز بھی عدالت نے نائن زیرو سے گرفتار 5 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کی تھی۔ فوٹو: فائل

لاہور: عدالت نے نائن زیرو سے گرفتار مزید 7 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نائن زیرو سے گرفتار ملزمان فیضان، ممتاز، وجیہ الرحمان، رضوان، خورشید، ذبیر برگر اور نعیم کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ دوران سماعت پولیس حکام نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پر غیر قانونی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد رکھنے کا الزام ہے اور ملزمان کی مدد سے ان کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے بھی امکانات ہیں لہذا ان کے ریمانڈ میں توسیع کی جائے جس پر عدالت نے ملزمان کے ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کر دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی عدالت نے نائن زیرو سے گرفتار 5 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں