میرے استعفے کی خبریں صرف افواہیں ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں گورنر سندھ

میرے علم کے مطابق فیصل بیس میں امن وامان سے متعلق کوئی اجلاس نہیں ہوا، ڈاکٹر عشرت العباد


ویب ڈیسک March 27, 2015
بعض ایسے ہوتے ہیں جن میں سب کا شریک ہونا ضروری نہیں ہوتا، گورنر سندھ، فوٹو:فائل

گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے اپنے استعفے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا تھا کہ میرے استعفے سے متعلق افواہیں زیر گردش ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں۔ وزیراعظم کے دورہ کراچی کے موقع پر اجلاس میں عدم شرکت کے سوال پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ میرے علم کے مطابق فیصل بیس میں امن وامان سے متعلق کوئی اجلاس نہیں ہوا جب کہ بعض ایسے ہوتے ہیں جن میں سب کا شریک ہونا ضروری نہیں ہوتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں