ڈیرہ بگٹی دوقبائل کے درمیان تنازعے کا تصفیہ13 بچیاں ونی کردی گئیں

جرگے نے فیصلے میں تیرہ بچیاں ونی کردیں

جرگے نے اپنے فیصلے میں باگرانی قبیلے پر تیس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا اور تیرہ بچیاں ونی کردیں۔ فوٹو رائٹرز

KARACHI:
باگرانی اور شاہوانی قبیلے کے درمیان تنازعےکے تصفیے کے لئے تیرہ بچیاں ونی کر دی گئیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں طارق مسوری بگٹی کی سربراہی میں ہونے والے جرگے میں شاہانی اور باگرانی قبیلے میں تنازع کا حل نکالا گیا۔ جرگے نے اپنے فیصلے میں باگرانی قبیلے پر تیس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا اور تیرہ بچیاں ونی کردیں۔

دونوں قبائل کے درمیان ایک عرصے سے قتل کا تنازع چلا آریا تھا جس کے حل کے لئے پہلے بھی کئی مرتبہ جرگوں کا انعقاد کیا گیا تھا۔
Load Next Story