وزیراعظم کی یمن میں پھنسے پاکستانیوں کے فوری انخلا کے اقدامات کی ہدایت

حکام یمن میں قیام پذیر پاکستانیوں کے باحفاظت انخلا کے لئے فوری انتظامات مکمل کریں، وزیراعظم نوازشریف


ویب ڈیسک March 27, 2015
حکام یمن میں قیام پذیر پاکستانیوں کو باحفاظت انخلا کے لئے فوری انتظامات مکمل کریں، وزیراعظم نوازشریف. فوٹو:فائل

MULTAN: وزیراعظم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ شورش زدہ ملک یمن میں پھنسے پاکستانیوں کے فوری انخلا کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شورش زدہ ملک یمن میں خانہ جنگی کے باعث دوسرے ممالک سے آئے افراد پھنس کررہ گئے جب کہ فوج اور علیحدگی پسند جنگجوؤں کے درمیان گولہ باری کے نتیجے میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کے پیش نظر وزیراعظم نواز شریف نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ یمن میں مقیم پاکستانی شہریوں کے فوری اور باحفاظت انخلا کے حوالے سے تمام تر انتظامات کئے جائیں ۔

واضح رہے کہ یمن میں سابق صدرعلی عبداللہ صالح کے حامی حوثی باغیوں، القاعدہ اور دولت اسلامیہ کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں جس میں اب تک سیکٹروں افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں