نوشہرہ میں جے یو آئی ف کے رہنما مولانا امیر حمزہ قاتلانہ حملے میں جاں بحق

مولانا امیرنماز عشا کی ادائیگی کے بعد گھر جارہے تھے جنہیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا، پولیس


ویب ڈیسک March 27, 2015
مولانا امیرنماز عشا کی ادائیگی کے بعد گھر جارہے تھے جنہیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا، پولیس. فوٹو:فائل

ISLAMABAD: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ضلعی رہنما مولانا امیر حمزہ قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نوشہرہ کے علاقے مدینہ کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی (ف) کے ضلعی رہنما مولانا امیر حمزہ جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مولانا امیر حمزہ نماز عشا کی ادائیگی کے بعد مسجد سے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے بیٹھے نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

دوسری جانب وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے مولانا امیر حمزہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے حکام کو ہدایت کی ہے کہ ملزمان کی فوری گرفتاری کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں