الطاف حسین کا آصف زرداری کو فون سعودی عرب اور یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال

مشرق وسطی میں جاری جنگ میں پاکستان کی شمولیت یاعدم شمولیت کے حوالے سے اے پی سی بلانے پر اتفاق، اعلامیہ


ویب ڈیسک March 28, 2015
مشرق وسطی میں جاری جنگ میں پاکستان کی شمولیت یاعدم شمولیت کے حوالے سے اے پی سی بلانے پر اتفاق، اعلامیہ. فوٹو:فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ملکی سیاسی صورتحال سمیت مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ایم کیو ایم کے جاری اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یمن میں جاری خانہ جنگی میں پاکستان کی شمولیت یا عدم شمولیت کا جائزہ لینے کیلئے فوری طورپر کل جماعتی کانفرنس بلائی جائے جس میں موجودہ ملکی وبین الاقوامی صورتحال بالخصوص مشرق وسطی میں جاری جنگ میں پاکستان کی شمولیت یاعدم شمولیت کے بارے میں بحث کی جائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں