دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج ارتھ آور ڈے منایا جارہا ہے

اہم اداروں اورعمارتوں کی غیرضروری بتیاں ساڑھے 8 بجے بند کردی جائیں گی


شہری ایک گھنٹے کے لیے بتیاں بند کرکے زمین سے اپنی محبت کا ثبوت دیں گے۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی آج گلوبل ارتھ آور8.30سے9.30بجے کے درمیاں منایا جائے گا۔

علامتی تحریک میں ایک گھنٹے کے لئے تمام اہم اداروں اورعمارتوں کی غیرضروری بتیاں بندکرکے ماحول دوستی کا شعور اجاگر کیا جائے گا، پاکستان کے شہری رات 8.30سے لیکر 9.30 بجے تک غیر ضروری بتیاں بندکرکے زمین سے محبت کا ثبوت دیں گے، رواں سال ڈبلیو ڈبلیو ایف نے دھرتی کی بقاکے لیے علامتی تحریک کا نام بھی چینج کلائمیٹ چینج رکھا ہے، ڈبلیو ڈبلیو ایف کی جانب سے پاکستان میں عائشہ عمر، عائشہ خان ، عمیرعباسی اور صبا پرویز کو ارتھ آور کا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

دنیا کے 7000 شہروں میں ارتھ آور کے حوالے سے تقاریب آج منعقد کی جارہی ہیں جب کہ ارتھ آور کے حوالے سے کراچی میں خصوصی تقریب کااہتمام سندھ اسمبلی میں کیاجائے گا،تقریب میں گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد سمیت صوبائی وزرا شرکت کریں گے ، دوسری جانب ارتھ آور کے حوالے سے اسکولوں میں بھی آگہی پروگرامز کااہتمام کیا جا رہا ہے جس میں بچوں کو زمین کی حفاظت سے متعلق آگہی دی جائے گی۔

 


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں