پنجاب میں انتہائی مطلوب 109 دہشت گردوں کی فہرست جاری

دہشت گردوں کے سروں کی قیمت ایک کروڑ سے پانچ لاکھ روپے تک ہے۔


Monitoring Desk March 28, 2015
بے نظیر شہید کے قتل میں ملوث بیت اللہ محسود کے دہشت گرد قراراللہ کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے ہے: فوٹو فائل

ISLAMABAD: پنجاب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کالعدم تحریک طالبان ، القاعدہ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے109انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی ہے اور ان کے سروں کی بھاری قیمت مقرر کر دی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ریڈ بک میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والی لاہور کی دو خواتین بھی شامل ہیں۔ ریڈ بک میں جن دہشت گردوں کے نام درج کیے گئے ہیں ان کا تعلق القاعدہ، لشکر جھنگوی، ٹی ٹی پی، لشکر خراساں، جیش محمد، قاری عبید اللہ گروپ اور بیت اللہ محسود گروپ شامل ہے۔ دہشت گردوں کے سروں کی قیمت ایک کروڑ سے پانچ لاکھ روپے تک ہے۔

پانچ سے زائد دہشت گردی کے واقعات میں مطلوب استاد طلحہ کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے، امیر لشکر خراساں قاری عبید اللہ کے سر کی قیمت50لاکھ ہے۔ بے نظیر شہید کے قتل میں ملوث بیت اللہ محسود کے دہشت گرد قراراللہ کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے ہے۔ درہ آدم خیل کا طالبان کمانڈر طارق عرف کامی بھی ریڈ بک میں شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق انتہائی خطرناک دہشت گردوں کی ریڈ بک پنجاب پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کو ارسال کر دی گئی ہے جس کے بعد ان کی گرفتاری کو یقینی بنایاجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں