پیپلزپارٹی اور ق لیگ کا پنجاب کے ضمنی انتخابات میں مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ

پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق) نے 6 مشترکہ امیدوار کھڑے کیے ہیں۔


ویب ڈیسک October 08, 2012
پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق) نے 6 مشترکہ امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ فوٹو فائل

پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ق) نے ضمنی انتخابات میں پنجاب کی قومی وصوبائی اسمبلی کی 6 نشستوں پر مشترکہ امیدارلانے کا فیصلہ کیا ہے۔


پیپلزپارٹی کے ساہیوال سے قومی اسمبلی کی نشست کے لئے زاہد اقبال، لاہور سے صوبائی اسمبلی کی نشست کے لئے زاہد ذوالفقار، گوجرانوالا سے صوبائی اسمبلی کی نشست کے لئے لالہ اسد اللہ اور سیالکوٹ سے صوبائی اسمبلی کی نشست کے لئے راجہ عامر دونوں جماعتوں کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔


جب کہ مسلم لیگ (ق) کے کھاریاں سے قومی اسمبلی کے امیدوار رحمان نصیر، اور چیچہ وطنی سے صوبائی اسمبلی کی نشست کے لئے اقبال لنگڑیاں کو مشترکہ امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں