معین خان کو چیف سلیکٹر کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا

ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کے حوالے سے بھی معین خان کو سخت تنقید کا سامنا تھا۔


ویب ڈیسک March 28, 2015
معین خان ورلڈ کپ کے دوران کسینو گئے تھے جس پر انہیں وطن واپس بلا لیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز معین خان کو آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوران کسینو اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد چیف سلیکٹر کے عہدے سے فارغ کر دیا گیاہے۔

چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کسینو اسکینڈل کے باعث تنقید کا نشانہ بننے والے چیف سلیکٹر معین خان کو ان کے عہدے سے فارغ کر دیا ہے۔ معین خان جس کمیٹی کی سربراہی کر رہے تھے اس میں محمد اکرم، شعیب محمد، وجاہت اللہ واسطی، سلیم یوسف اور اعجاز احمد شامل ہیں۔

دوسری جانب شہریار خان نے قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر سرفراز احمد سے بھی ملاقات کی ہے جس کے بعد اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم کی قیادت سونپی جائے گی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے ابتدائی دو میچوں میں شکست کے باوجود معین خان کو ایک کسینو میں دیکھا گیا تھا جس پر ان کے خلاف سخت تنقید کی گئی اور انہیں واپس وطن بلا لیا گیا تھا۔ اس سے قبل سلیکشن کمیٹی نے بھی ورلڈ کپ کے لئے منتخب کی گئی ٹیم پر اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں