کترینہ کیف کا مومی مجسمہ مادام تساؤ میوزیم کی زینت بن گیا

میڈم تساؤ میں رکھنے کے لیے قطرینہ کے ایک خاص ڈاسنگ پوز کو منتخب کیا گیا ہے


ویب ڈیسک March 28, 2015
مجسمے کی تیاری میں ایک لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ خرچ ہوئے فوٹو:ٹوئٹر

ایک وقت تھا جب بالی ووڈ کے دبنگ خان سلو میاں اور باربی ڈول کترینہ کیف کی قربتیں اپنے عروج پر تھیں لیکن پھر ان کے درمیان رنبیر کپور آگئے تاہم دونوں ستارے ایک مرتبہ پھر اکٹھے ہوگئے ہیں اور انہیں یہ قربت مادام تساؤ کے عجائب گھر میں نصیب ہوئی ہے۔

امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان، ریتک روشن، ایشوریہ رائے، کرینہ کپور اور مادھوری ڈکشٹ کے بعد اب بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کا مجسمہ بھی لندن میں مادام تساؤ کے مومی عجائب گھر کی زینت بن گیا ہے۔ کترینہ کے ایک خاص ڈاسنگ پوز کو منتخب کیا گیا ہے، جسے 20 ہنر مندوں نے 4 ماہ کی محنت سے تیار کیا ہے۔ اس مجسمے کی تیاری میں ایک لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ خرچ ہوئے جو پاکستانی روپے میں دو کروڑ 27 لاکھ بنتے ہیں۔

واضح رہے کہ عجائب گھر کی زینت بننے کے لئے کترینہ کیف کا مقابلہ پریانکا چوپڑا سے تھا تاہم مداحوں کی اکثریت نے ان کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں