مولانا فضل الرحمان صدر کے دست رازاورامریکا کے ساتھی ہیںعمران خان

عمران خان نے کہا کہ یہ ملک کی تاریخ میں پہلی دفعہ ہے کہ کوئی جماعت قبائلی علاقے میں پہنچی ہے

عمران خان نے کہا کہ اگر ریلی کے دوران کوئی دہشت گردی کا واقعہ پیش آجاتا تو اس سے پوری دنیا پر قبائلی علاقوں کے حوالے سے غلط تاثر پیدا ہوتا۔ فوٹو: اے ایف پی

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کواسلام اورپاکستان کادشمن قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کس منہ سے امریکا کی مخالفت کرتے ہیں جبکہ وہ خود امریکا کے ساتھی اور صدرزرداری کے دست راز ہیں۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمارے امن مارچ کی راہ میں روڑے اٹکائے اورہمیں ڈرا دھمکا کر پوری کوشش کی کہ ہم وزیرستان نہ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ امن مارچ کا وزیرستان میں داخل نہ ہوناناکامی نہیں بلکہ وہ خود نہیں چاہتے تھے کہ ریلی کے شرکا وہاں رات بھر قیام کریں اگر ریلی کے دوران کوئی دہشت گردی کا واقعہ پیش آجاتا تو اس سے پوری دنیا میں قبائلی علاقوں کے حوالے سے غلط تاثر پیدا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ امن مارچ کو دوران کہا گیا کہ وزیرستان میں 6 خود کش بمبار موجود ہیں پھر ان کی تعداد 9 بتائی گئی۔


عمران خان نے ریلی میں شرکت کرنے پراپنی جماعت کے کارکنوں، ملکی اور غیر ملکی صحافیوں اور قبائلی لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ملک کی تاریخ میں پہلی دفعہ ہے کہ کوئی جماعت قبائلی علاقے میں پہنچی ہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین نےکہا کہ جنہوں نے انہیں امن ریلی نکالنے سے منع کیا تھا وہ ڈیرہ اسماعیل خان جا کر دیکھیں کہ لوگ وہاں کیسے زندگی گزار رہے ہیں اور کن حالات میں زندہ ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story