عمران خان کو جب مدد درکار تھی تو ایم کیوایم اچھی تھی اور آج خراب ہوگئی خورشید شاہ

ایک دوسرے کی پگڑیاں اچھالنا اچھی بات نہیں اور اس سے فائدہ نہیں نقصان ہوگا، رہنما پیپلز پارٹی

مشرق وسطیٰ کے بحران میں حکومت جنگ کا حصہ بننے کے بجائے تمام ملکوں کو مذاکرات کی میز پر بٹھائے، خورشید شاہ فوٹو: فائل

JAMRUD:
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو جب پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملے کے وقت مدد درکار تھی تو ایم کیو ایم اس کے لئے اچھی تھی اور آج خراب ہوگئی ہے۔


سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے الگ موقف اختیار کرنا ان کی غیر سنجیدگی ظاہر کرتا ہے، عوام باشعور ہیں جو ہر بات کو سمجھتے ہیں، ہم نے نوے کی دہائی کی سیاست کے خاتمے کے لیے میثاق جمہوریت معاہدہ اور اس پر عمل بھی کیا، اسی کی بدولت ملک میں جمہوری قوتوں کو تقویت ملی ہے اب ہمیں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنانا چاہئے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ سیاستدان کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے، ایک دوسرے کی پگڑیاں اچھالنا اچھی بات نہیں، اس سے فائدہ نہیں نقصان ہوگا، آپس کی لڑائیوں سے مدد نہیں ملتی خلفشار بڑھتا ہے اس لئے ہمیں مل کر اور سوچ سمجھ کر آگے بڑھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کہ سعودی عرب سے پاکستان کا تاریخی رشتہ ہے، مشرق وسطیٰ کے بحران میں حکومت جنگ کا حصہ بننے کے بجائے تمام ملکوں کو مذاکرات کی میز پر بٹھائے۔
Load Next Story