وزیراعظم نوازشریف کا یمن میں سعودی عرب اور اتحادی ملکوں کی کارروائیوں کی حمایت کا اعلان

سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے وزیراعظم نوازشریف کو ٹیلی فون کیا جس میں مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا


ویب ڈیسک March 28, 2015
وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے یمن میں پھنسے پاکستانیوں کے اںخلا پر بھی بات کی گئی، فوٹو:فائل

MIRAMSHAH: وزیراعظم نوازشریف نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب اور اتحادی ملکوں کی کارروائیوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کو سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فون کیا جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان مشرق وسطیٰ اور یمن کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ دونوں رہنماؤں نے خطے کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا بھی اظہار کیا۔

سعودی فرماں روا شاہ سلمان سے گفتگو میں وزیراعظم نوازشریف نے سعودی عرب کی سالمیت کو خطرے کی صورت میں اس کا بھرپور دفاع کرنے کی یقین دہانی کرائی جب کہ وزیراعظم نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب اور اتحادی ملکوں کی کارروائی کی حمایت کا بھی اعلان کیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم نوازشریف نے شاہ سلمان سے یمن میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کے لیے تعاون کی بھی درخواست کی۔

واضح رہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب اور اتحادی افواج کی کارروائیاں جاری ہیں جب کہ یمن میں ہزاروں پاکستانی بھی محصور ہیں اور ان کی بحفاظت واپسی کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں